ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں ہائی اسکول سطح کے  کھیل مقابلوں کا انعقاد

بھٹکل میں ہائی اسکول سطح کے  کھیل مقابلوں کا انعقاد

Tue, 28 Aug 2018 19:50:27    S.O. News Service

بھٹکل    :28/ اگست (ایس اؤ نیوز) گروسدھیندرا کالج میدان میں منعقدہ بھٹکل ہائی اسکول سطح کے ژونل کھیل مقابلوں کا افتتاح کرتے ہوئے بلاک ایجو کیشن آفیسر ایم آر مونجی نے کہا کہ طلبہ کے لئے پڑھائی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا موقع فراہم کرنابہت زیا دہ اہم ہوتا ہے۔ 

بی ای او نے کہا کہ طلبہ کی ہمہ جہتی نشو و نماکے لئے ورزش اور کھیل کود بہت ہی ضروری ہوتے ہیں۔محکمہ تعلیمات عامہ کے توسط سے حکومت پوری ریاست میں کھیل کود مقابلوں کااہتمام کررہی ہے جس سے طلبہ ذہنی اور جسمانی طور پر چاق و چوبند ہورہے ہیں۔اربن بینک کے ڈائریکٹر شریدھر نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کوچاہیے کہ وہ کھیل کے جذبے سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے اپنے اسکول اور شہر کے لئے سرخروئی کا سبب بنیں۔ بلاک ریسورس آفیسر یلّما، تعلقہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر منموہن نائک، ہیڈ ماسٹرونائیک اودانی، اسکول بیٹر منٹ کمیٹی کے وینکٹیش نائک، شریدھر نائک ہورلی سال، سکرپّا نائک، پرکاش نائک، فزیکل ایجوکیشن ٹیچر س ایسوسی ایشن کے صدر شریکانت نائیک، گیتا نائک، انیتا پالنکر وغیرہ موجود تھے۔ 

پروگرام میں سدھا اور ساتھیوں نے پرارتھنا پیش کی۔ سونار کیری ہائی اسکول کی ہیڈماسٹرمحترمہ شمشاد نے استقبال کیا۔ ٹیچر منجو ناتھ نائک نے پروگرام کی نظامت کی اور سویتا نائک نے شکریہ ادا کیا۔


Share: